پاکستان ترکی کے ساتھ ہمیشہ ایک بھائی کی طرح کھڑا رہے گا، جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور ترکی کے ساتھ ایک بھائی کی طرح کھڑا رہے گا۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیردفاع جنرل (ر) ہولوسی اقر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دفاعی تعاون کو فروغ دینے باہمی دلچسپی اورعلاقائی اور سیکورٹی سے متعلق پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، اور ترکی کے ساتھ ایک بھائی کی طرح کھڑا ہے، ترک وزیر دفاع نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

Comments are closed.