نیب کے شریف خاندان کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپے، مریم اورنگزیب کی تصدیق

مانیٹرنگ ڈیسک

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شریف خاندان کی ملکیتی کمپنیوں پر نیب کے چھاپے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چھاپے دوپہر ساڑھے 12 بجے کے قریب مارے گئے
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ نیب حکام نے ماڈل ٹاؤن میں 55 کے اور 91 ایف پر واقع شریف خاندان کے ملکیتی دفاتر پر چھاپے مارے
ان کا کہنا تھا کہ نیب والے چھاپے سے پہلے نوٹس نہیں دیتے، نیب والےکچھ نہیں بتاتے اور دفاتر سے کمپیوٹر اٹھا کر لے جاتے ہیں، نیب 18 ماہ میں کسی کیس میں کرپشن ثابت نہیں کر سکاترجمان ن لیگ نے کہا کہ نیب کے چھاپے جہانگیر ترین، خسرو بختیار کی ملوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،  چھاپے جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں پر مارنا چاہیے تھا۔

Comments are closed.