عدلیہ کو اداروں کی مداخلت سے بچنا ہوگا: جسٹس سیٹھ

مانیٹرنگ ڈیسک

اسلام آباد(پاکستان24)پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کہا ہے کہ عدلیہ کو ان اداروں کی مداخلت سے بچنا ہوگا جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہی رہنمائی کر سکتے ہیں۔
اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ کا کہنا ہے کہ عدلیہ کی طاقت اعتماد ہے، عدلیہ کا بھی دیگر اداروں کی طرح احتساب ہونا چاہیے، عدلیہ کو انتظامی سطح پر بھی اصلاحات کی ضرورت ہے،عدلیہ کے رجسٹرار ماتحت عدلیہ میں خود اعتمادی پیدا کرنے کا سبب ہیں۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ آل پاکستان رجسٹرار کو درپیش چیلنجز سے متعلق کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

Comments are closed.