بارسلونا، دس دنوں میں بلا ضرورت گھر سے نکلنے والے 8000افرادکو بھاری جرمانے، سٹی کونسل

مانیٹرنگ ڈیسک

بارسلونا:(مقامی میڈیا)عالمی وباء کورونا کے روک تھام کے لئے اسپین میں نافذ ایمرجنسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانوں کا سلسلہ جاری ہے۔

کاتالونیاں صوبے میں 14 مارچ سے لے کر24مارچ تک 8000 افراد کو بھاری جرمانے کیے گئے، جرمانے صوبہ بھر کی پولیس کی جانب سے کئے گئے

سٹی کونسل کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق 17350لوگوں کو نوٹس،اور 104افراد کی حد بندی کی خلاف ورزی پر پوچھ گچھ کی گئی

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اسپین میں ایمرجنسی الرٹ کے دنوں میں بارسلونا میں ٹریفک میں واضع کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

شہر کے اندر ٹریفک 73۔4فیصد جبکہ گردونواح میں 58۔3فیصد ریکارڈ کی گئی

Comments are closed.