کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے کو 5 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو پانچ ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ای سی سی نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی فنڈز کی سمری منظور کر لی۔ نیشنل الیکٹرک وہیکلز پالیسی کے مراعاتی پیکیج پر کمیٹی تشکیل دی، کمیٹی ایک ماہ کے عرصہ میں جامع سفارشات مرتب کرے گی۔

کمیٹی میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن پیٹرولیم حکام اور دیگر متعلقہ وزارتوں کے ‏نمائندے شامل ہیں۔ روپے کی قدر میں کمی سے پی ایس او اور تیل کمپنیوں کو خسارے کے معاملہ پر ‏مہلت مانگ لی گئی۔ ایل پی جی ایئر مکس کے منصوبوں پر بلوچستان حکومت سے مشاورت کی ہدایت کر دی گئی۔

فاٹا میں نادرا منصوبہ کے لئے ضمنی گرانٹ منظور، ساڑھے پانچ ارب روپے کی ضمنی گرانٹ ‏کی منظوری دی گئی۔ وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کیلئے 27 کروڑ پچاس لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی۔

Comments are closed.