چین نے ملک میں غیرملکیوں کے داخلے پر پابندی عائدکر دی

پابندی کا اطلاق 28مارچ سے ہوگا

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چین نے کرونا وائرس کے باعث عارضی طور پر ملک میں غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے پابندی کا اطلاق ویزا رکھنے والوں پر بھی یکساں ہوگا

چین کی جانب سے یہ اقدامات ملک میں کورونا وائرس کے کیسز آنے سے روکنے کے لیے اٹھائے گئے ہیں

ویزے کے بغیر ٹرانزٹ جیسی سہولتیں حاصل کرنے والے بھی اس سے متاثر ہوں گے۔

اقتصادی، تجارت، سائنسی یا تکنیکی اور ہنگامی انسانی بنیادوں پر چین کا رخ کرنے والے افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ممالک میں چینی سفارت خانوں یا قونصل خانوں سے رابطہ کریں

چینی وزارت خارجہ کے مطابق یہ معطلی ایک عارضی اقدام ہے جو چین کو وبا کے پھیلتی ہوئی صورتحال اور دیگر ممالک کے اقدامات کی روشنی میں لینا پڑ رہا ہے

اس سے قبل جمعرات کو چین نے بین الاقوامی اور مقامی پروازوں میں بھی کمی کا اعلان کیا تھا جس کا اطلاق 29 مارچ سے ہوگا

Comments are closed.