ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں کورونا سے بچاؤ کیلئے انفرادی گرین ہاؤس ریسٹورنٹ تیار

ایمسٹرڈیم: عالمی وباء کے باعث پیدا بحرانی صورتحال کے باعث سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں ایک گرین ہاؤس ریسٹورنٹ تیار کیا گیا ہے۔

دنیا بھرکے ماہرین اور تجزیہ نگاروں کے مطابق کورونا وائرس کے آنے کے بعد دنیا بھر میں جینے کے طور طریقے تبدیل ہوجائیں گے، لوگوں کے رہن سہن کا طریقہ کار بھی تبدیل ہوجائے گا

کورونا وائرس کے پیش نظرایمسٹرڈیم میں ایک ایسا ریسٹورنٹ بنایا گیا ہے جہاں سماجی فاصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے الگ الگ شیشے کے چھوٹے کمرے بنائے گئے ہیں جنہیں انفرادی گرین ہاؤسز بھی کہا جا رہا ہے

ایمسٹرڈیم کا یہ ” میڈیامیٹک ریسٹورنٹ ” لاک ڈاون کے کھُلنے سے پہلے اپنے سٹاف کے فیملی ممبرز کو تجرباتی بنیادوں پر مفت کھانا فراہم کر رہا ہے۔ اور حکومت کے آئندہ احکامات کے لئے تیاری کے عمل سے گزر رہا ہے۔

نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹرڈیم میں ساحلِ سمندر پر یہ ریسٹورانٹ کھانے پینے کے لئے ایک نیا طریقہ استعمال کر رہا ہے۔ اس طریقہ کار کا مقصد بیروں اور کھانا کھانے کے لئے ریسٹورنٹ آنے والوں کے مابین سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہے، جس میں ویٹر چہرے کی کوور کریں گے اور دستانے پہنیں گے۔

توقع ہے کہ یکم جون کو نیدرلینڈز میں عجائب گھر ، ریسٹورانٹ اور تھیٹر کھول دیے جائیں گے میڈیا میٹک ریسٹورنٹ نامی یہ ریسٹورنٹ کھولنے کے لئے حکومتی احکامات کی اجازت کا انتظار ہے۔

Comments are closed.