ڈپٹی کمشنرکوٹلی ڈاکٹرعمراعظم کورونا وباء میں متحرک، ایل اوسی پر نمازجمعہ کی امامت

کوٹلی: ڈاکٹر عمر اعظم اس وقت آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں ڈپٹی کمشنر ہیں اور اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں، کورونا وباء کے دوران بھی وہ ضلعی سربراہ کی حیثیت سے متحرک کردار جاری رکھے ہوئے ہیں۔

گزشتہ جمعہ کو ڈپٹی کمشنر کوٹلی ڈاکٹر عمراعظم نے لائن آف کنٹرول پر کھوئی رٹہ سیکٹر کے گاوں چتر کا دورہ کیا، انہوں نے کورونا وباء کی روک تھام کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا اور قرنطینہ ہونے والے افراد تک اپنی نگرانی میں راشن پہنچایا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوٹلی جو ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہونے کے ساتھ حافظ قرآن بھی ہیں۔

انہوں نے مقامی جامع مسجد میں خطبہ دیا اور نماز جمعہ کی امامت کروائی، اپنے خطبے میں ڈپٹی کمشنر کوٹلی ڈاکٹر عمر اعظم نے کہاکہ دنیا اور آخرت کی بھلائی اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے میں ہے ، ہمارے نبی کریم نے بھی وباء کے دوران ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا درس دیا ہے۔

ہمیں چاہیے کہ اس مشکل وقت میں احتیاط کے ساتھ جذبہ ایثار کا بھی مظاہرہ کریں اور ایسا غریب اور سفید پوش طبقہ جو لاک ڈاون سے متاثر ہوا ہے، اس کا خیال رکھیں اور عید کی خوشیوں میں شریک کریں۔

Comments are closed.