آئی لو پاکستان ۔۔۔ ’ارتغرل‘ کا کردار ادا والے ترک اداکار کا پیار بھرا پیغام

اسلام آباد: شہرہ آفاق ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں ’ارطغرل‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار انجین التان دوزیتان نے زبردست پذیرائی اور پیار دینے پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  پاکستان کے لئے محبتوں بھرا پیغام دیا ہے۔

ترک ڈرامے ارطغرل غازی کی مقبولیت پاکستان میں اپنی بلندیوں کو چھو رہی ہے تو اس ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھانے فنکاروں کے پاکستانی مداحوں کی تعداد میں مسلسل بڑھ ہی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے 41 سالہ انجین التان دوزیتان سے پاکستانی مداح والہانہ محبت کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

دیریلش ارطغرل یا ارطغرل غازی پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پر نشر ہونے کے چند روز میں ہی پاکستانیوں میں انتہائی مقبول ہو گیا ہے ترک ڈرامے نے ایک نیا ریکارڈ بنا دیا ہے، ارطغرل غازی کو صرف 18 روز کے دوران یوٹیوب پر کروڑوں پاکستانی دیکھ چکے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Engin Altan Duzyatan (@enginaltandzytn) on

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک مداح نے انجین التان دوزیتان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تو انہوں نے اپنے جواب میں پاکستان کے دورے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ پاکستانی مداحوں سے جلد ملیں گے۔ کا کہنا ہے کہ ہمیں دیکھنے کا شکریہ، مجھے پاکستان سے پیار ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ارطغرل غازی ڈرامہ میں ارتغرل کی اہلیہ ’حلیمہ سلطان‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ اسرا بلیجک بھی پاکستان آنے کے لئے اپنی بے تابی کا اظہار کر چکی ہیں، نے خواہش کا اظہار سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے پاکستانی مداح کی تعریف کے جواب میں کیا۔

Comments are closed.