آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نے تھوک سے گیند چمکانے پر پابندی کی سفارش کردی

مانیٹرنگ ڈیسک

آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس انیل کمبلے کی صدارت میں ویڈیو کانفرنس پر ہوا جس میں آئی سی سی کے میڈیکل ایڈوائزری پینل سے بھی رائے لی گئی  کمیٹی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وائرس کے پھیلاؤکو روکنے کیلئے تھوک سے گیند کو چمکانے پر پابندی لگانا ضروری ہے

تاہم پسینے سے وائرس کے پھیلاؤ کے شواہد نہیں اس لیے  پسینے کے استعمال پر پابندی ضروری نہیں بین الاقوامی سفری پابندیوں اور دیگر مشکلات کی وجہ سے امپائرز کی تقرری پر بھی رائے دی ہے

آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نےکہا ہے کہ فی الحال انٹرنیشنل میچز میں غیر نیوٹرل امپائرز کا تقرر ہی کیا جائے کیوں کہ نیوٹرل امپائرز کیلئے ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرنا آسان نہیں ہوگا

کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ جس ملک میں سیریز ہوگی اس ملک سے تعلق رکھنے والے ایلیٹ اور پھر انٹرنیشنل پینل کے امپائرز کو میچز میں تعینات کیا جائے۔

Comments are closed.