اسپین میں اسکالرشپ بجٹ 22 فیصد بڑھا دیا گیا، طلبہ کو 100 یوروز اضافی ملیں گے

میڈرڈ: اسپین کی حکومت نے طالب علموں کے اسکالرشپ بجٹ2020-21 میں 22فیصد تک اضافہ کر دیا ہے،رواں برس اڑھائی لاکھ سے زائد مستحق طلبہ اسکالرشپ سے مستفید ہوسکیں گے۔

ہسپانوی حکومت کی جانب سےاسکالرشپ پروگرام کیلئے مختص بجٹ میں حالیہ اضافے کے بعد انڈرگریجویٹ، ماسٹرز ڈگری پروگرامز کے طلباء و طالبات کو سکالرشپ کی مد میں 100 یوروز اضافی ملیں گے، تاہم اسکالرشپ فراہمی کا انحصار طالب علم آمدنی اور ضروت کے مطابق ہوگا۔

یونیورسٹیوں اور تعلیم کی وزارتوں کے درمیان طے پانے والےاسکالرشپ پروگرام میں اصلاحات کے مطابق مستفید ہونے والوں کو غربت کی لکیر1 کے برابر سمجھا جاتا ہے۔ پہلے کورس میں یونیورسٹی میں داخلے کے لئے 5 گریڈ کی ضرورت ہوگی جبکہ دوسرے کورس کے لئے اور بعد میں موجودہ ماڈل سے کریڈٹ میں ایک فیصد کمی اور اوسط نمبر ختم ہوجائے گا۔

ایک اندازے کے مطابق رواں تعلیمی سال کے دوران سکالرشپ پروگرام سے مجموعی طور پر 2 لاکھ 52 ہزار 274 انڈرگریجویٹ اور ماسٹر ڈگری طلباء براہ راست  مستفید ہو سکیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.