کورونا وباء کے دوران عالمی تاریخ میں پہلی بار ویڈیو لنک کے ذریعے سزائے موت

سنگاپور: کورونا کی عالمی وباء کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لئے دنیا کی تاریخ میں پہلی بار کسی مجرم کو ویڈیولنک کے ذریعہ موت کی سزا سنائی گئی۔

سنگا پور کی عدالت نے منشیات کے دھندے میں ملوث 37 سال کے ایک مجرم پونیتھن جیناسن کو موت کی سزا سنائی ہے،پونیتھن کے خلاف مقدمہ 2011 سے زیر سماعت تھا دنیا بھر میں کورونا وبا کی صورتحال کے باعث مقدمے میں ملوث تمام افراد کے تحفظ کے لیے سماعت ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کی گئی۔

ملائیشیا کی سپریم کورٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی بار تاریخ میں کسی ملزم کے کیس کی سماعت ویڈیو لنک کے ذریعہ نہ صرف مکمل کی گئی بلکہ سزا بھی سنائی گئی۔

Activity - Insert animated GIF to HTML

Leave A Reply

Your email address will not be published.