ارطغرل غازی دیکھنے کا شکریہ: ’سلیمان شاہ‘نے سوشل میڈیا پر پاکستانی پرچم شیئر کردیا

اسلام آباد: پاکستان میں نشر ہونے والے شہرہ آفاق ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ میں قائی قبیلے کے سردار سلیمان شاہ کا کردار ادا کرنے والے ’سردار گوکخان‘ نے بھی دیگر اداکاراؤں کی طرح پاکستانی عوام کی محبت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔

عظیم سلطنت عثمانیہ کی بنیاد رکھنے والے عظیم ترک شخصیت ارتغرل کی زندگی، کامیابیوں اور فتوحات پر بنائے گئے تاریخی ڈرامے ارطغرل غازی اور اس میں کام کرنے والے اداکاروں کے پاکستانی مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

شہرہ آفاق ڈرامے میں سردار سلیمان شاہ کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار سردار گوک خان نے پاکستانیوں کی جانب سے مثال محبت کے اظہار پر شکریہ ادا کیا ہے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سردار گوک خان نے پاکستانیوں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے سبزہلالی پرچم کی تصویرشیئر کی۔

تصویر شیئر کرنے کے ساتھ سردار گوک خان نے ’ارطغرل غازی‘ دیکھنے اور ڈرامے کے تمام کرداروں کو سراہنے پر تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے میں جلد پاکستان آنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔

واضح رہے کہ ڈرامے میں ارطغرل غازی کا کردار 41 سالہ انجین التان دوزیتان نے نبھایا ہے جب کہ ان کی بیوی حلیمہ سلطان کا کردار 28 سالہ اسرا بیلگیج نے ادا کیا ہے۔ دونوں اداکاروں اور خاص طور پر حلیمہ سلطان کی پاکستان میں بے پناہ مقبولیت ہے۔

Comments are closed.