یوکرین کے کھلاڑی آرتم بیسیدن پر ڈوپنگ کے جرم میں ایک سال کی پابندی عائد

کیوو: یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن (یو ای ایف) اے نے یوکرین کے کلب ڈائنامو کِیوو کے فارورڈ کھلاڑی آرتم بیسیدن پر ڈوپنگ کے جرم میں ایک سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔

یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق یوکرین کے کلب ڈائنامو کِیوو کے فارورڈ کھلاڑی آرتم بیسیدن پر ڈوپنگ کی پاداش میں ایک سالہ پابندی لگائی گئی ہے، اس بات کا انکشاف یورپی لیگ میں ڈائنامو کیوو اور مالمو کلبز کے درمیان میچ کے بعد کھلاڑیوں کےایک ٹیسٹ کے دوران ہوا۔

ڈائنامو کیوو کے 24 سالہ فٹ باؤلر نے 12 میچز کھیلے جب کہ ان میچز کے دوران انہوں نے دو گول کیے ہیں۔ آرتم بیسیدن پابندی ختم ہونے کے بعد جون 2021 میں ہونے والی یورپین چیمئن شپ میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔

Comments are closed.