جرمنی میں کشمیریوں اور سکھوں کی جاسوسی کرنیوالے بھارتی شہری پر فرد جرم عائد

برلن: جرمنی میں مقیم سکھ برادری اور کشمیری رہنماؤں کی راء کے لئے جاسوسی کرنے والے بھارتی شہری پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کی ایک عدالت نے نے بھارتی پر جرمن پرائیویسی رولز کے تحت جاسوسی کے الزامات پر فرد جرم عائد کی ہے۔ بھارتی شہری کی شناخت بلویر ایس کے نام سے ظاہر کی گئی ہے

فیڈرل پراسیکیوٹر آفس کے مطابق ملزم نے بھارت کی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالسز ونگ یعنی راء کو سکھوں، کشمیریوں اور ان کے رشتہ داروں کی معلومات فراہم کرنے کا اعتراف کیا،  ملزم 2015 سے جرمنی میں سکھ اور کشمیری موومنٹ کی جاسوسی کر رہا تھا۔

اس کے ساتھ ساتھ بھارتی شہری راء کے جرمنی میں مقیم ایک انٹیلی جنس آفیسر سے ٹیلی فون کے ذریعے رابطے تھا اور متعدد مواقع پر اس نے ذاتی حیثیت میں ملاقاتیں کر کے جاسوسی کے ذریعے معلوم کی گئی معلومات راء کے افسر تک پہنچائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.