چینی سفارت خانے نے سی پیک سے متعلق امریکی نائب وزیر خارجہ کا بیان مسترد کردیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرچینی سفارت خانے سے جاری ہونے والے ویڈیو پیغام میں کہاگیاہے کہ چین امریکی عہدے دار کے بیان کی سختی سے مخالفت کرتا ہے یہ پاک چین تعلقات کو بدنام کرنے کی ایک اور بھونڈی کوشش ہے

بیان میں کہاگیاہے کہ ایلس ویلز کا بیان غیر ذمہ دارانہ مکمل بے بنیاد اور پرانی طرز پر مبنی ہےسی پیک چین اور پاکستان کا اہم مشترکہ منصوبہ ہے ہم نے علاقائی امور میں پاکستان کے کردار پر کبھی دباؤ نہیں ڈالاعلاقائی امن کو فروغ دینے کے لئے ہمیشہ مل کر کام کیا ہے۔ چین اور پاکستان مل کر افغانستان میں امن کے لیے کام کر رہے ہیں

سفارت خانے نے کہاہے کہ امریکا پاکستان کو احترام کی نظر سے دیکھے اور جامع مدد فراہم کرےامریکا اپنی سرد جنگ اور بند سوچ سے باھر نکلے

امید رکھتے ہیں کہ امریکا چین اور پاکستان کے حوالے سے بنیادی احترام کا اظہار کرے گا۔پاکستان اور امریکا کے تعلقات پر کچھ کہنا نہیں چاہتے ۔ چین نے ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی بھی ہمیشہ مخالفت کی ہے۔

پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے اپنے ویڈیو  کے بیان میں کہا کہ چین نے ساڑھے 5 کروڑ امریکی ڈالر کا طبی سامان پاکستان کو مہیا کیا ہے۔ کویڈ 19 کے خلاف جنگ میں چین اور پاکستان ساتھ ہیں

21 مئی پاک چین سفارتی تعلقات کی 69ویں سالگرہ ہے۔گذشتہ 69 برسوں سے ہماری دوستی ایک دوسرے کے احترام اور حمایت پر مبنی ہے

بدھ کو ویڈیو لنک کے ذریعے  پاکستان میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایلز ویلز کا سی پیک  کے حوالے سے کہنا تھا کہ سی پیک یا دوسرے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ہم سرمایہ کاری کو عالمی معیار کے مطابق دیکھنا چاہتے ہیں، یہ سرمایہ کاری دیرپا ہونی چاہیے جو خطے کے فائدہ میں ہو، سی پیک میں شفافیت کی کمی پر ہمیں سخت تشویش ہے،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرچینی سفارت خانے کی جانب سے ویڈیو پیغام جاری کیاگیاہےجس میں کہاگیاہے کہ چین امریکی عہدے دار کے بیان کی سختی سے مخالفت کرتا ہے یہ پاک چین تعلقات کو بدنام کرنے کی ایک اور بھونڈی کوشش ہے

بیان میں کہاگیاہے کہ ایلس ویلز کا بیان غیر ذمہ دارانہ مکمل بے بنیاد اور پرانی طرز پر مبنی ہےسی پیک چین اور پاکستان کا اہم مشترکہ منصوبہ ہے ہم نے علاقائی امور میں پاکستان کے کردار پر کبھی دباؤ نہیں ڈالاعلاقائی امن کو فروغ دینے کے لئے ہمیشہ مل کر کام کیا ہے۔ چین اور پاکستان مل کر افغانستان میں امن کے لیے کام کر رہے ہیں

سفارت خانے نے کہاہے کہ امریکا پاکستان کو احترام کی نظر سے دیکھے اور جامع مدد فراہم کرےامریکا اپنی سرد جنگ اور بند سوچ سے باھر نکلے

امید رکھتے ہیں کہ امریکا چین اور پاکستان کے حوالے سے بنیادی احترام کا اظہار کرے گا۔پاکستان اور امریکا کے تعلقات پر کچھ کہنا نہیں چاہتے ۔ چین نے ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی بھی ہمیشہ مخالفت کی ہے۔

پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے اپنے ویڈیو  کے بیان میں کہا کہ چین نے ساڑھے 5 کروڑ امریکی ڈالر کا طبی سامان پاکستان کو مہیا کیا ہے۔ کویڈ 19 کے خلاف جنگ میں چین اور پاکستان ساتھ ہیں

21 مئی پاک چین سفارتی تعلقات کی 69ویں سالگرہ ہے۔گذشتہ 69 برسوں سے ہماری دوستی ایک دوسرے کے احترام اور حمایت پر مبنی ہے

بدھ کو ویڈیو لنک کے ذریعے  پاکستان میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایلز ویلز کا سی پیک  کے حوالے سے کہنا تھا کہ سی پیک یا دوسرے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ہم سرمایہ کاری کو عالمی معیار کے مطابق دیکھنا چاہتے ہیں، یہ سرمایہ کاری دیرپا ہونی چاہیے جو خطے کے فائدہ میں ہو، سی پیک میں شفافیت کی کمی پر ہمیں سخت تشویش ہے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.