اسپین فیز۔ون میں جانے والے علاقوں کے لئے قوانین کی تفصیلات جاری،10افراد اکٹھے ہونے کی اجازت

اسپین(میڈرڈ)حکومت نے فیز 1میبں جانے والے علاقوں کے لئے قوانین جاری کردئیے ہیں ایک چھت کے نیچے رہنے والے خاندان کے افراد ایک گاڑی میں اکٹھے سفر کرسکیں گے۔ 10 افراد پر مشتمل گروپ کو اکٹھ کرنے کی اجازت ہوگی لیکن مناسب فاصلہ برقرار رکھناہوگا

اسی طرح فیز ون لاک ڈاؤن میں 400 مربع میٹر تک کی دوکانوں کو سیتا کے بغیر کاروبار کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم بڑے شاپنگ مالز بند رہیں گے، 65 سال یا اس سے بڑی عمر والے شہریوں کے لئے اوقات کار مختص کرنا لازمی ہوگا۔

فیز ون لاک ڈاؤن والے علاقوں میں بیٹھنے کی مجموعی گنجائش کے 30 فیصد تک استعمال کرتے ہوئے تھیٹر، عجائب گھر اور سینما کھولے جاسکیں گے، لائیبریریاں میں صرف کتابوں کی فراہمی اور وصولی کی جاسکے گی۔ سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے دس افراد ایک جگہ پر اکٹھے ہوسکیں گے تاہم تمام کے لئے حفاظتی ماسک کا استعمال لازمی ہوگا، بارز، ریسٹورنٹس 50 فیصد کیپیسٹی کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہوگی۔ اوپن ائیر مارکیٹس 25 فیصد اسٹینڈز کے ساتھ کاروبار کیا جا سکے گا، اس کے علاوہ فشنگ اور شکار کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

اسی طرح فیز ون لاک ڈاؤن میں عبادت گاہیں کھولنے کی اجازت ہے تاہم اگرفرش پر بیٹھ کر عبادت کرنے کی صورت میں مصلہ یا میٹ ساتھ لے کرآنا ہوگا، انفرادی طور پر کھیلوں کی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی، سپورٹس سنٹر کھولنے کی اجازت دی گئی ہے لیکن شاورز اور لاکر کا استعمال ممنوع قرار دیاگیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے فیز ون میں تعلیمی ادارے مرمت و صفائی ستھرائی کے لئے کھولے جاسکتے ہیں، چہل قدمی اور ورزش کے حوالے سے شہریوں کو پہلے سے بتائے گئے اوقات کار پر عمل کرنا ہوگا، 5000آبادی والی جگہوں پر یہ لاگونہیں ہوتا، ہاسٹل اور ہوٹل کامن ایریااستعمال نہیں کرسکتے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.