سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بیٹوں نے اپنے والد کے قاتلوں کو معاف کردیا

مانیٹرنگ ڈیسک

ہم اپنے والد کے قاتلوں کو اللہ کی خاطر معاف کرتے ہیں اور اس سے اجر مانگتے ہیں جمال خاشقجی کے بیٹوں کا اعلان

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بیٹے صلاح خاشقجی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ان کے اہلخانہ نے والد کا قتل کرنے والوں کو معاف کردیا ہے

صلاح خاشقجی نے کہا کہ ماہ رمضان کی مقدس شب کو ہمارے ذہن میں اللہ تعالیٰ کی مقدس کتاب کی یہ آیت آئی جس کا فرمان ہے کہ ’جو شخص معاف کرتا ہے اور مفاہمت کرتا ہے تو اللہ اس کا اجر دیتا ہے، وہ ناانصافی پسند نہیں کرتا‘

سعودی صحافی جمال خاشقجی 2 اکتوبر 2018 کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے میں ہی لاپتہ ہوگئے تھے اور بعد ازاں خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ انہیں قونصل خانے میں ہی قتل کر دیا گیا جس کی بات میں تصدیق بھی ہوگئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.