اسپین:غیر ملکی سیاحوں کی آمد جولائی سے، لالیگا فٹبال لیگ کاآغاز جون سے ہوگا پیدرو سانچز

کم آمدنی والوں کے لئے مستقل اسکیم شروع کی جائے گی پیدرو سانچز

اسپین (میڈرڈ) ہسپانوی وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے ہفتہ کی دوپہر ایک پریس کانفرنس کی۔جس میں انھوں نے حکومت کی جانب سے جاری کروناوائرس بحران کے دوران اٹھائے جانے والے تازہ ترین اقدامات سے آگاہ کیا۔سیاحتی سیکٹر کو آئندہ موسم گرما کے موسم کی تیاری شروع کرنی چاہئے اور یہ کہ اسپین لیگا فٹ بال لیگ اگلے ماہ کے آغاز میں کھیل دوبارہ شروع کرے گی۔

پیدروسانچز نے کہاکہ سب سے مشکل حصہ ختم ہو گیا ہے ، جس نے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسپین میں 28،000 سے زیادہ افراد کی جان لے لی ہے۔ہم سرنگ کے آخر میں روشنی دیکھ رہے ہیں۔ وباء ابھی ختم نہیں یہ ضروری ہے کہ ہم آرام نہ کریں۔ ہر ممکن حد تک اس وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنا ہوگا۔ گزشتہ روز پھیلاو کی کل شرح 0.20 تھی۔

انھوں نے کہاہےکہ ہم نے یہ کامیابی قسمت سے نہیں بلکہ عزم کے ساتھ حاصل کی ہے۔ ہم نے صحیح راستہ اختیار کیا ہے۔ ہسپانوی عوام نے وائرس کوپیچھے ہٹنے پر مجبور کردیاہے۔

سانچیز نے اس حقیقت کی طرف اشارہ کیا کہ پیر سےملک فیز 1 یا فیز 2 میں ہوگا، ہم ایک بار پھر رشتہ داروں اور دوستوں کو دیکھنے کے قابل ہوں گے، کاروبار کھلیں گے اور سڑکیں ان کی رونقیں بحال ہوں گی

انہوں نے مزید کہاصحت کے حکام ہمیں کیا بتا رہے ہیں۔ ہمیں سمجھداری اور ذمہ داری کے ساتھ کام کرنا چاہیےڈی ائسکلیشن کے عمل کو آگے بڑھنے کے لئے ابھی ایک ماہ کا عرصہ باقی ہے،نقل و حرکت سے متعلق کچھ حدود کو برقرار رکھنا اب بھی ضروری ہوگا

انھوں نے کہاہے کہ وقت آگیا ہے کہ بہت ساری روزمرہ کی سرگرمیوں کی واپسی ہوگی۔8 جون سے لا لیگا لیگ واپس آئے گی۔ وزیراعظم نےہسپانوی شہریوں کو اپنی چھٹیوں کی منصوبہ بندی شروع کرنے کی ترغیب دی، اور کہا کہ جولائی سے غیر ملکی سیاحت اسپین واپس آئے گی

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بہت سارے عجائب گھر اور تھیٹر بھی ڈی سکیلاشن کے اگلے مرحلے کے تحت دوبارہ کھولے جائیں گے۔ہمیں معاشی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنا ہوگا ان میں سے کچھ ہاسٹلری اور سیاحت ہیں ، جن کا روزگار کے حصول میں بنیادی کردار ہے۔

پیدروسانچز نے کہاکہ میں اعلان کر رہا ہوں کہ اس سال سیاحوں کا موسم ہوگا اور میں تمام سیاحتی اداروں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آج سے کچھ دن میں اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کے لئے آج سے تیاری شروع کریں

سانچیز نے ان اقدامات پر بھی توجہ دی جو ان کی اتحادی حکومت معیشت کے لئے تیاری کر رہی ہے۔ کم۔آمدنی والوں کے لئے ایک اسکیم شروع کی جائے گی جوکہ مستقل اسکیم ہوگی۔اس کی ادائیگی سوشل سیکیورٹی سسٹم کرے گی اور تقریبا850،000 گھرانوں کو فائدہ ہوگا۔ یہ اسکیم ان گھرانوں کی مدد کرے گی جو کورونا وائرس کی وبا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کی وجہ سے بغیر کسی آمدنی کے رہ گئے ہیں۔

حکومت سوگ کی سرکاری مدت کے باضابطہ اعلان کی منظوری دے گی۔ سوگ 10 دن تک جاری رہے گا اوع جھنڈے سرنگوں رہیں گے

سانچیز نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اسپین کے شاہ فیلپ ششم کی زیرصدارت ایک سرکاری تقریب بھی اسپین میں کورونویرس کے متاثرین کو یاد رکھنے کے لئے ہوگی۔انہوں نے کہامرنے والے ہماری یاد کے مستحق ہیں۔ ہمیں اسی ملک میں مل کر رہنا ہے جس کی انہوں نے تعمیر کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.