اٹلی، سائیکل بونس اسکیم، حکومت سائیکل خریدنے والوں کو 500 یورو تک بونس دے گی

اٹلی، کورونا وائرس کے بعد حالات معمول کی طرف آنے لگ گئے ہیں۔اٹالین حکومت نےسائیکل بونس اسکیم متعارف کروادی ہے۔ اٹالین حکومت نے سائیکل خریدنے والوں کو 500 یورو تک بونس دینے کا اعلان کیا ہے

سائیکل کی اصل قیمت کا 60 فیصد تک حکومت نئی سائیکل خریدنے والوں کو واپس کر دے گی یہ سکیم کرونا وائرس لاک ڈاون کے بعد اس لئے متعارف کرائی ہے

اس اسکیم کا مقصد ہے کہ شہری پبلک ٹرانسپورٹ کااستعمال کم کریں تا کہ سو شل فاصلہ رکھنے میں آسانی رہے

اس سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کے لئے آمدنی کی کوئی شرط نہیں لاگو نہیں کی جائے گی ہر وہ شہری جو کسی ایسے شہر میں رہتاہو جس کی آبادی 50 ہزار سے زیادہ ہے وہ یہ بونس حاصل کر سکیں گے۔شہری الیکٹرک بائک کے خریدنے پہ بھی یہ بونس حاصل کرسکیں گے

شہریوں کوسائیکل خریدتے وقت صرف 40 فیصد قیمت دے کر خرید سکتے ہیں باقی بونس دوکاندار خود اپلائی کرےگا اور اگر آپ نے مکمل قیمت دے کر سائیکل خریدی ہے تو آپ رسید کے ساتھ 60 فیصد واپس مل جائیں گے شہری زیادہ سے زیادہ 500 یورو تک اپلائی کر سکتے ہیں

Comments are closed.