برطانیہ، بیرون ممالک سے آنے والوں کے لئے 14دن قرنطینہ لازمی، خلاف ورزی کرنے والوں 1000پاونڈ جرمانہ ہوگا

برطانوی وزیرداخلہ پریتی پٹیل نے کہا ہے کہ جون سے بیرون ممالک سے برطانیہ آنے والوں کو 14 دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا،قرنطینہ کے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ کیا جائے گا

 برٹش ہوم سیکرٹری پریتی پٹیل نے لندن کے ڈاؤننگ اسٹریٹ میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ حکام چیک کریں گے متعلقہ شخص قرنطینہ قواعد کی پابندی کررہا ہے یا نہیں، پابندیوں کا خیال رکھنے کی یقین دہانی نہ کرانے والوں کو داخلے سے روک دیا جائے گا۔

 پریتی پٹیل نے کہا کہ نئی پابندیوں کا اطلاق ٹرین اور فیری کے ذریعے برطانیہ پہنچنے والوں پر بھی ہوگاانہوں نے کہا کہ میڈیکل پروفیشنل اور ایگریکلچرل ورکرز ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔

Comments are closed.