پاکستانی اداکارہ و ماڈل عظمیٰ خان کوہراساں کیے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مانیٹرنگ ڈیسک

پاکستان میں سوشل میڈیا پر بعض ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اداکارہ اور ماڈل عظمیٰ خان نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض کی بیٹیوں نے انھیں اور ان کی بہن کو ان کے گھر میں گھس کر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

پاکستانی سوشل میڈیا پر اداکارہ اور مشہور ماڈل عظمیٰ خان کا نام ٹرینڈ کررہا ہے جس کی وجہ وہ ویڈیو ہے جس میں عظمی خان کوایک خاتون چلارہی ہیں جس میں عظمیٰ خان اپنی بہن ہماخان کے ساتھ کافی خوفزدہ نظر آرہی ہیں۔

دھمکیوں کے باعث دونوں بہنیں کافی ڈری سہمی نظر آرہی ہیں اور اپنے سامنے کھڑی خاتون سے کہہ رہی ہیں ’آنٹی بس آخری موقع دے دیں۔ جس پر سامنے کھڑی خاتون جن کا چہرہ نظر نہیں آرہا آنٹی کہنے پر بھڑک جاتی ہیں اور کہتی ہیں آنٹی کس کو کہہ رہی ہو میں تم سے 6 سال بڑی ہوں۔

جس کے بعد نامعلوم خاتون ان دونوں بہنوں سے کسی عثمان نامی شخص کے بارے میں سوالات کرتے ہوئے ان پر الزام لگاتی ہیں۔

تاہم یہ دونوں بہنیں اس پورے واقعے کے دوران کافی ڈری سہمی نظر آئیں اور عظمیٰ خان کہہ رہی ہیں عثمان کے ساتھ کچھ بھی نہیں ہوا اور ویڈیو یہیں ختم ہوجاتی ہے۔

یہ بھی نہیں معلوم کہ عظمیٰ کو دھمکانے والی خاتون کون ہیں اور جس شخص عثمان کے بارے میں وہ بات کررہی ہے اس کا اس خاتون کے ساتھ کیا رشتہ کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے فیس بک پر جاری بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ مبینہ طور پر ملک ریاض کی بیٹیوں نے اپنے گارڈز کے ہمراہ زبردستی ان کے گھر میں گھس کر انھیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

اداکارہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘اب میرے پاس کھونے کو کچھ نہیں ہے اور اب میں نے ملک کے طاقتور ترین لوگوں کے خلاف لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں ملک ریاض کی بیٹیوں عنبر ملک اور پشمینہ ملک کے خلاف لڑوں گی جنھوں نے آدھی رات کے وقت میرے گھر پر دھاوا بولا

Leave A Reply

Your email address will not be published.