پاکستان کے 60 اضلاع میں ٹڈی دَل حملہ آور۔۔لاکھوں ہیکٹر پر کھڑی فصلیں پر تباہ

اسلام آباد: پاکستان کے چاروں صوبوں کے 60 اضلاع میں ٹڈی دَل نے لاکھوں ہیکٹر پر کھڑی فصلیں پر حملہ آور ہو چکی ہے، جن میں بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہے۔

قدرتی آفات کے دوران پیدا صورتحال سے نمٹنے کے قومی ادارے (نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کے مطابق اس وقت ملک کے 60 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے، جن میں بلوچستان کے31، خیبر پختونخواہ کے 9 ، پنجاب اور سندھ کے 10،10 اضلاع شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں کے سروے اور کنٹرول آپریشن کیلئے 1ہزار 127 ٹیمیں شریک ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 90 ہزار ہیکٹر رقبے کا سروے مکمل کر کے 4ہزار 200 ہیکٹر رقبہ پر ٹریٹمنٹ مکمل کی گئی۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) ترجمان کے مطابق بلوچستان میں 1500 ہیکٹر، پنجاب میں 800 ہیکٹر، خیبر پختونخواہ میں 700 ہیکٹر اور سندھ میں گذشتہ روز 1200 ہیکٹر رقبہ اسپرے کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.