غریب عوام پر بجلی گرانے کی تیاریاں، قیمت میں 2 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مہنگائی، بے روزگاری اور لاک ڈاؤن میں پھنسے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کرتے ہوئے بجلی دو روپے فی یونٹ تک مہنگی کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں ڈیڑھ سے 2 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اگر بجلی کی قیمتوں میں یہ اضافہ ہو گیا تو مہنگائی کی چکی میں پھنسے عوام پر 162 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑ جائے گا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آئندہ ماہ تین جون کو اس اہم معاملے پر سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔ بجلی کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں درخواستیں دائر کر دی ہیں۔ ان میں اکتوبر سے دسمبر 2019ء کیلئے 73 ارب روپے سے زائد اور جنوری سے مارچ 2020ء کیلئے 89 ارب روپے سے زائد وصولی کی درخواست کی گئی ہے۔

Comments are closed.