عدالت کا برازیلین اسٹارنیمار کو6.7 ملین یورو ہسپانوی کلب کو ادا کرنے کا حکم

بارسلونا نے اپنے سابقہ کھلاڑی نیمار کے خلاف عدالتی مقدمہ جیت لیاہے۔ہسپانوی عدالت نے برازیلین فٹبالر نیمارکو ہسپانوی کلب کو € 6.7 ملین یوروادا کرنے کا حکم دےدیاہے۔ پی ایس جی فارورڈ نے دعوی کیا تھاکہ کاتالان کلب کے ذریعہ ان پر 43.6 ملین ڈالر کا وفاداری بونس ادانہیں کیا۔

بارسلونا نے کہا کہ انہوں نے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور وہ اپنے قانونی مفادات کا مضبوطی سے دفاع کرتے رہیں گے۔بارسا گورننگ باڈی نے یہ کہتے ہوئے کوئی کارروائی نہیں کی۔ وہ اس کیس کو عدالتوں پر چھوڑرہے ہیں۔

برازیلین اسٹارنے پیرس جانے کے فورا بعد ہی اپنے سابق کلب کے خلاف مقدمہ دائر کیاتھاجس میں ان کا موقف تھاکہ کلب نےان کے 222 ملین ڈالر کی ادائیگی سے انکارکیاہے۔نیمار نے اس کی شکایت فیفا کوبھی کی تھی

نیمار کو ادائیگی نہ کرنے کے ساتھ ساتھ بارسلونا نے 2016 میں جب ان کے ساتھ ایک نئے معاہدے پر دستخط کیے تھے تو اسے ملنے والے 8.85 ملین ڈالر واپس کرنے کے لئے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

Comments are closed.