جب بھی دشمن کا سامنا ہوا تو پاک بحریہ قوم کی توقعات پرپورا اتری، آرمی چیف

راولپنڈی/ لاہور: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ نے ہمیشہ ملک کی سمندری سرحدوں کی حفاظت بھرپور انداز میں کی ہے،جب بھی دشمن کا سامنا ہوا تو پاک بحریہ قوم کی توقعات پرپورا اتری۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا، کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمانڈنٹ ریئرایڈمرل محمد زبیر شفیق نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگارہ شہداء پرحاضری دی اور فاتحہ کی۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باوجوہ نے نیول اسٹاف کورس کے شرکا اور فیکلٹی ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیوی وار کالج میں مسلح افواج کے افسران اور دوست ممالک کے افسران کی ٹریننگ کی جاتی ہے، پاک بحریہ کی تعریف جرات اوربہادری اور قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔

Activity - Insert animated GIF to HTML

پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاک بحریہ نے  ملک کی سمندری سرحدوں کی حفاظت بھرپور انداز میں کی ہے اور جب بھی دشمن کا سامنا ہوا تو پاک بحریہ قوم کی توقعات پرپورا اتری۔ آرمی چیف نے خطاب میں سیکیورٹی چیلنجز جیواسٹراٹجک صورتحال اوردستیاب مواقع پراظہارخیال کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.