انسداد کورونا ایس او پیزکے تحت تعلیمی ادارے کھولنے پرغور کر رہے ہیں، وزیرتعلیم

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم و تربیت شفقت محمود کا کہنا ہے کہ حکومت کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس او پیز کے تحت تعلیمی ادارے کھولنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

اسکول کھولنے کے معاملے پر اعلیٰ سطح کا اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان، مدارس اور پرائیویٹ اداروں سے تجاویز طلب کی ہیں۔ اس معاملے پر وزارت صحت کے ساتھ بھی اجلاس رکھا ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کو بھی مدنظر رکھا ہوا ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے تعلیم جیسے بنیادی اہمیت کے معاملے پر غیر یقینی کی فضا ختم ہو۔ گیلپ سروے کے مطابق احتیاطی اقدامات کے تحت اسکولز کھلنے پر70 فیصد والدین نے بچوں کو اسکولز بھیجنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم و تربیت کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے باقاعدہ روڈ میپ تیار ہونے کے بعد والدین کو اعتماد میں لینے کے لیے پریس کانفرنس کے ذریعے خطاب کروں گا۔

3 Comments
  1. ปั้มไลค์ says

    Like!! I blog quite often and I genuinely thank you for your information. The article has truly peaked my interest.

  2. เบอร์สวย says

    I like this website very much, Its a very nice office to read and incur information.

  3. SMS says

    Your site is very helpful. Many thanks for sharing!

Leave A Reply

Your email address will not be published.