وز یر اعظم نے پٹرول, ڈیزل کو یورو ٹو سے یورو فائیو پرمنتقل کرنےکی ہدایت کردی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لئے پٹرول اور ڈیزل کو یورو ٹو سے یورو فائیو پر منتقل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

 گیسوں کے اخراج سے متعلق یورپی معیار کے مطابق یوروون درجے کی پیٹرولیم مصنو عات میں سلفر کی مقدار 1000پارٹس فی ملین،یوروٹو میں 500پارٹس فی ملین ،یورو تھری میں 350 ، یورو فور میں 50 ،جبکہ یورو فائیو اور یوروسکس میں، سلفر صرف10 پارٹس فی ملین ہوتی ہے ۔۔

پاکستان میں اس وقت بھی یورو ٹو کوالٹی کا پٹرول اور ڈیزل استعمال ہورہاہے اور تمام ریفائنریز اسی پر اکتفا کر رہی ہیں۔قطر، متحدہ عرب امارات ، بحرین ، ایران اور سعودی عرب 2020 تک یورو سکس کوالٹی کی پٹرولیم مصنوعات استعمال کرنے کی منصوبے پر عمل کر رہے ہیں۔بھارت بھی 2017 سے یورو فور کوالٹی کا پٹرول استعمال کر رہا ہے اور 2020 تک پورے ملک میں یورو سکس کوالٹی لانے کا اعلان کر کے امریکا، جاپان، اور یورپی یونین کی صف میں کھڑا ہو چکا ہے ۔

  پاکستان میں زیر استعمال یورو ٹو پٹرول خطرناک ترین کیمیکلز پر مشتمل ہے ، اس سے جہاں گاڑی کاانجن وقت سے پہلے ہی اپنی مدت پوری کر لیتا ہے وہیں گاڑیوں سے نکلنے والا یہ دھواں کینسر ،جلدی امراض اور سانس کی خطرناک بیماریوں کا بھی باعث بن رہاہے۔ ذرائع کے مطابق یکم اگست 2020 سے پاکستان میں یورو فائیو پٹرول جبکہ جنوری 2021 سے یورو فائیور ڈیزل بھی دستیاب ہوگا۔

5 Comments
  1. ปั้มไลค์ says

    Like!! I blog quite often and I genuinely thank you for your information. The article has truly peaked my interest.

  2. I like the valuable information you provide in your articles.

  3. I really like and appreciate your blog post.

  4. เบอร์มงคล says

    I am regular visitor, how are you everybody? This article posted at this web site is in fact pleasant.

  5. SMS says

    Thanks so much for the blog post.

Leave A Reply

Your email address will not be published.