بلغاریہ کے وزیراعظم کو اپنی حکومت کے وضع کردہ اصول کی خلاف ورزی پر جرمانہ

صوفیا: یورپی یونین میں شامل ملک بلغاریہ کے وزیراعظم بوکو بوریسوف کو انسداد کورونا کے حوالے سے اپنی ہی حکومت کے وضع کردہ اصول کی خلاف ورزی پر جرمانہ کر دیا گیا۔

بلغاریہ کے وزیراعظم بوریسوف، ان کے عملے میں شامل افراد اورصحافیوں پر جرمانے کورونا وباء کے دوران چہرہ نہ ڈھانپنے کی وجہ سے کیئے گئے۔ بلغاریہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد گزشتہ روز دوبارہ پابندیاں عائد کی گئیں جن کے مطابق تمام شہریوں کے لئے فیس ماسک لازم قرار دیا گیا تھا۔

مقامی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ان کے عملے میں شامل افراد اور صحافیوں کی جانب کورونا وباء کے دوران ماسک پہننے کی شرط پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے جرمانے عائد کیے گئے، وزیراعظم بوریسوف نے منگل کو ایک خانقاہ کے دورے کے دوران ماسک نہیں پہنا اور انہوں نے انتظامیہ کے عہدیداروں سے بات چیت کے دوران سماجی دوری کا بھی خیال نہیں رکھا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بلغاریہ میں کورونا وباء پھوٹنے کے بعد اب تک تین ہزار 984 افراد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ مجموع یطور پر 207 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کورونا ایمرجنسی میں نرمی کے بعد ایک مرتبہ پھر بلغاریہ میں وباء کے متاثرہ افراد میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔

Comments are closed.