ٹینس کے نمبر ون کھلاڑی نواک جوکووچ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

ٹینس کی دنیا کے نمبر ون کھلاڑی نوواک جوکووچ بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے، نواک جوکووچ نے کرونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق سوشل میڈیا پر کی ہے۔

ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے سوشل میڈیا پر کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ جیلینا بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں، جس کے بعد دونوں نے بلغراد میں خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نوواک جوکووچ کا اپنے مداحوں کے نام سوشل میڈیا پر پیغام میں بتانا تھا کہ جب وہ بلغراد پہنچے تھے تب انہوں نے اپنا اور اپنی اہلیہ اور بچوں کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جس پر میرا اور میری اہلیہ کا نتیجہ مثبت اور بچوں کا منفی آیا ہے اور ہم دونوں نے کرونا کا نتیجہ مثبت آنے کے بعد خود کو بلغراد میں ہی قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب نوواک جوکووچ کا کرونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد برطانوی ٹینس پلیئر اینڈرے مرے کا اپنا رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جوکووچ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنا ہم سب کے لیے ایک سبق ہے۔

واضح رہے کہ نوواک جوکووچ کرونا وائرس کا شکار ہونے والے چوتھے ٹینس پلیئر ہیں، ان سے قبل گریوگ ڈیمٹ رو، بورنا کورک اور وکٹر ٹروکی کوروناوائرس کا شکار ہوئے

Comments are closed.