دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 95 لاکھ 26 ہزار سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 51 لاکھ 75 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 58 ہزار 421 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 84 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 95 لاکھ 26 ہزار سے زائد ہو گئی ہے

امریکہ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 24 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

برازیل امریکہ کے بعد 11 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے اموات کی تعداد 53 ہزار 8 سو سے زائد ہو گئی ہے جبکہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ  92  ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

روس میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار 5 سو سے تجاوز کر گئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 6 ہزار سے بڑھ گئی۔

اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار تین سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 93 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔

بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہزار 9 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 72 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 3 لاکھ  6 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کردیا گیا ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔

اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 6 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

پیرو میں میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار چار سو سے تجاوز کر گئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 64 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے

5 Comments
  1. ปั้มไลค์ says

    Like!! I blog quite often and I genuinely thank you for your information. The article has truly peaked my interest.

  2. I really like and appreciate your blog post.

  3. I like the valuable information you provide in your articles.

  4. เบอร์มงคล says

    I like this website very much, Its a very nice office to read and incur information.

  5. SMS says

    I used to be able to find good info from your blog posts.

Leave A Reply

Your email address will not be published.