ہواوے پاکستان کا تعلیمی سرٹیفیکیشن پروگرام "سب کیلئے سبھی سیکھیں” شروع

اسلام آباد: دنیا کے مختلف ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے باعث نظام تعلیم بری طرح متاثر ہوا ہے، طلبہ اور اساتذہ کو روایتی تعلیم کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے میں مدد کیلئے ہواوے پاکستان نے "سب کیلئے سبھی سیکھیں” پروگرام شروع کر دیا۔

عالمی وباء کے باعث نظام تعلیم کی راہ میں حائل رکاوٹیں، اساتذہ اور طلبہ کے مسائل کے حل اور اعلیٰ تعلیم کے وسیع مواقع یقینی بنانے کیلئے ٹیلی کام کمپنی ہواوے پاکستان آل جامع تعلیمی سرٹیفیکیشن پروگرام 2020 کا آغاز کیا ہے، پروگرام "سب کیلئے سبھی سیکھیں” کے نام سے شروع کیا گیا ہے۔

اس آن لائن تعلیمی  پروگرام کے اجرا سے قبل ہواوے پاکستان پہلے ہی ہواوے آئی سی ٹی اکیڈمی کے ایک سو پچاس طلباء کے ساتھ 6 آن لائن گائیڈ سیشن کروا چکا ہے۔ آئی سی ٹی کی چھ اکیڈمیز نے 12 آن لائن سرٹیفیکیشن کورسز کروائے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ 15 ایچ سی آئی کے 167اساتذہ نے ایچ سی آئی اے سیکیورٹی ، ایچ سی آئی اے 5 جی ، ایچ سی آئی اے اے اور ایچ سی آئی پی  اے کے چار ٹرین ٹرینرز(ٹی ٹی ٹی)پروگراموں میں حصہ لیا ، جن میں ملک کی اعلی یونیورسٹیوں کے سینئر پروفیسرز بھی شامل ہیں۔

طلبا، اساتذہ ، آئی ٹی انڈسٹری کے شرکا ، اور جو بھی نیٹ ورکنگ ٹیکنالوجی میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ اب ریموٹ ایسوسی ایٹ اور پروفیشنل لیول کی سند حاصل کرنے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں ۔200 امریکی ڈالر فیس کے امتحان میں مفت شمولیت کے اہل ہونے والے امیدوار گھر میں سرٹیفیکیشن امتحان دینے کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔

Comments are closed.