پاکستان کرکٹ ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کا دوسرا ٹیسٹ منفی آ گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کے مطابق 10 کھلاڑیوں کا کووڈ-19 ٹیسٹ ابتدائی طور پر مثبت آیا تھا ان میں سے 6 کھلاڑیوں کا دوسرا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔محمد حسنین، شاداب خان، فخر زمان، محمدرضوان، محمد حفیظ اور وہاب ریاض کا ٹیسٹ منفی آیا ہے تاہم وہ انگلینڈ جانے والی 20 رکنی ٹیم میں شامل ہونے سے قبل ایک مرتبہ پھر ٹیسٹ کے عمل سے گزریں گے۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا تھا کہ ‘ان تمام کھلاڑیوں میں علامات نہیں تھیں جس کا مطلب ہے کہ ان کے مکمل فٹنس حاصل کرنے کے امکانات واضح اور روشن ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے ٹیسٹ عمل کے ذریعے جیسے ہی ان کا ٹیسٹ دوسری مرتبہ منفی آیا تو پھر انہیں ٹیم میں شامل ہونے کے لیے انگلینڈ روانہ کردیا جائے گا

پاکستان کرکٹ ٹیم کا 20 کھلاڑیوں اور 11رکنی سپورٹ اسٹاف پر مشتمل اسکواڈ اتوار کی صبح چارٹرڈ فلائٹ سے مانچسٹر روانہ ہوگا۔

Comments are closed.