پاکستان میں تیار وینٹی لیٹرز آئندہ ہفتے این ڈی ایم اے کو دیں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بننے والے وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ آئندہ ہفتے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے حوالے کر دیں گے۔

فواد چودھری کا ٹویٹ میں کہنا ہے کہ پاکستان میں وینٹی لیٹرز بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ جان بچانے والی یہ تمام مشینیں یورپی یونین کے معیارات کے مطابق ہیں۔ میڈ اِن پاکستان وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ قدرتی آفات کے دوران صورتحال سے نمٹنے کے قومی ادارے کو جلد دے دیں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ ڈریپ نے یہ تمام مشینیں بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کی ہیں۔ اس کے علاوہ مزید تین ڈیزائن بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جس کے بعد پاکستان جلد ان چند ممالک میں شامل ہو جائے گا، جو پیچیدہ میڈیکل مشینیں بناتے ہیں۔

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ 26 فروری کو پہلا کورونا کیس پاکستان میں آیا تب کچھ بھی ملک میں نہیں بنا رہے تھے۔ آج وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی سامان میں خود کفیل ہو گئے ہیں۔

6 Comments
  1. ปั้มไลค์ says

    Like!! Really appreciate you sharing this blog post.Really thank you! Keep writing.

  2. I like the valuable information you provide in your articles.

  3. I always spent my half an hour to read this web site’s articles or reviews daily along with a mug of coffee.

  4. SMS says

    These are actually great ideas in concerning blogging.

  5. Kimbaiva says

Leave A Reply

Your email address will not be published.