اسپین کے صوبے کاتالونیا میں حکومت کا سکول ستمبر سے کھولنے کااعلان،تعلیم کے لئے370ملین یورو مختص

بارسلونا۔ کاتالان حکومت نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ وہ ستمبر میں شروع ہونے والے نئے تعلیمی سال کی تیاری کے لئے کم از کم 5000 ملازمین کو بھرتی کرے گی۔بھرتیوں کا مقصد کوروناوائرس بحران کے بعد حفاظتی انتظامات کو بہتر بناناہے۔

حکومت نے تعلیم کے نظام کے لئے مزید 370 ملین یورو مختص کرنے کا اعلان کیاہے۔ ان 370 ملین یورو میں سے 234 ملین یورو نئی نوکریوں پر خرچ ہوں گے ، 33 ملین یورو تعلیمی ضروریات کو بہتر بنانے کے لئے اور 103 ملین یورو آن لائن تعلیم کے منصوبے کو عملی شکل دینے کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔

اگلا تعلیمی سال ستمبر میں شروع ہوگا جس میں طلبہ کو چھوٹے گروپوں میں تقسیم کیاجائے گا۔ جس میں حفاظتی فاصلے اور چہرے کے ماسک کی ضرورت نہیں ہوگی۔کلاس رومز میں طلبا کی تعداد کا تعین اسکولوں کے ذریعہ کیا جائے گا۔

Comments are closed.