بارسلونا کا سب سے بڑا میلہ، ایلیمنتاریہ فوڈ ٹریڈ شو 2021 تک ملتوی کردیا گیا

بارسلونا میں سالانہ الیمانتاریہ فوڈ میلے کا انعقاد ہر دو سال کے بعد فیرا بارسلونا میں کیاجاتاہے۔ اس کا انعقاد اپریل 2020 میں ہونا تھا لیکن کوروناوائرس کے باعث میلے کو ستمبر 2020 تک ملتوی کیاگیاتھا۔ موجودہ صورتحال کے تناظر میں منتظمین نے فوڈ میلے کو 2021 تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیاہے۔

میلے کے منتظمین میب شامک جوزف بونیٹ نے پیر کو وضاحت کی کہ منتظمین کی حیثیت سے ان کا مقصداگلے سال کے ایڈیشن کو بہترین بنانا ہے،جس میں سب سے زیادہ تجارتی توقعات نیٹ ورکنگ کے مواقع اور غیر ملکی خریداروں اور ملاقاتیوں کی شرکت ، جو تمام شرکاء میں 25٪ حصہ ہیں۔

2018 میں ، آخری بار سلی ایلیمینٹریہ کا انعقاد کیا گیا تھا ، اس میلے میں تقریبا 150،000 شرکاء اور 4،500 نمائش کرنے والی کمپنیاں شریک ہوئیں۔اس کے بر عکس موبائل ورلڈ کانگریس جو فیرا بارسلونا میں بھی منعقد کی گئی تھی اور جو اس سال بھی وبائی امراض کی وجہ سے منسوخ کردی گئی تھی ، 109،000 کے قریب زائرین اور 2،400 نمائشی افراد شریک ہوئے تھے۔

Comments are closed.