چین نے ہانگ کانگ کے لئے متنازع قومی سلامتی کے قانون کی منظوری دے دی

مانیٹرنگ ڈیسک

بین الاقوامی میڈیا اور خبرایجنسی اے پی کے مطابق چین کے سرکاری نیوز ایجنسی نے بتایا کہ قومی پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی سے منظور ہونے کے بعد چین کے صدر شی جن پنگ نے قومی سلامتی کے قانون کے صدارتی حکم پر دستخط کردیے۔قانون کے تحت چینی حکام کو ہانگ کانگ میں تخریبی اور علیحدگی پسندوں کی سرگرمیوں کو روکنے کی اجازت ہوگی۔

قائمہ کمیٹی میں ہانگ کانگ کے واحد نمائندے تام ییو چونگ نے کہا کہ ‘ہم امید کرتے ہیں کہ یہ قانون لوگوں کو پریشانی پیدا کرنے سے روکنے کے لیے موثر رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ‘ہانگ کانگ کو ملک تقسیم کرنے کے آلے کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیں۔ان کا کہنا تھا کہ سزاؤں میں سزائے موت شامل نہیں تاہم مزید تفصیلات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

چین میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ٹیم کے سربراہ جوشوا روزنزویگ نے کہا کہ متنازع قانون کی منظوری تاریخ میں انسانی حقوق کے لیے سب سے بڑے خطرے کی مانند ہے۔

1991 میں برطانیہ نے اس شہر کو چین کے حوالے کیا تھا جس کے بعد سے چین نے یہاں ایک ملک دو نظام فریم ورک کے تحت حکمرانی کی ہے

4 Comments
  1. ปั้มไลค์ says

    Like!! Thank you for publishing this awesome article.

  2. A big thank you for your article.

  3. เบอร์มงคล says

    Good one! Interesting article over here. It’s pretty worth enough for me.

  4. SMS says

    I used to be able to find good info from your blog posts.

Leave A Reply

Your email address will not be published.