بھارت پاکستان میں دہشت گردی اورافغان امن کیلئے کوششوں کو متاثر کر رہا ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ مودی سرکار اندرونی انتشار،مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان میں دہشت گردی کرا رہا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لئے کوشش کرتا چلا آ رہا ہے، اس مقصد کے لئے بلوچستان میں مسلسل مداخلت کی جا رہی ہے، مودی سرکار افغانستان میں قیام امن کے لئے کی جانے والی کوششوں کو بھی متاثر کر رہی ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ وہ امریکی نمائندہ خصوصی کو بھی بھارت سے متعلق آگاہ کر چکے ہیں، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کراچی پر حملہ کرنے والے دہشت گرد وہاں موجود لوگوں کو یرغمال بنانا چاہتے تھے، لیکن پاکستانی جوانوں نےدہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنایا۔

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار اپنے اندرونی انتشار اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان میں دہشت گردی کرا رہاہے، مقبوضہ کشمیر پر بین الاقوامی توجہ بڑھنے پر بھارت نے پلوامہ کا ڈرامہ رچایا۔

دریں اثناء وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے پاکستانی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے ملاقات کی، جس میں افغان امن عمل سمیت خطے کے امن و استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت اپنی داخلی ناکامیوں سےتوجہ ہٹانے کیلئے علاقائی امن سبوتاژ کرسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن وامان کی صورتحال سے عالمی برادری کومسلسل باخبر رکھے ہوئے ہے، افغانستان میں دیرپا امن واستحکام پورے خطے کی تعمیر وترقی کیلئے ناگزیر ہے، پاکستان نےمشترکہ ذمہ داری نبھاتے ہوئےخلوص سے افغان امن عمل میں مصالحانہ کردارادا کیا۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان امن عمل کے لئے پاکستان کے مصالحانہ کردار کو دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہوئی، پاکستان، افغانستان اور خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔

4 Comments
  1. ปั้มไลค์ says

    Like!! Really appreciate you sharing this blog post.Really thank you! Keep writing.

  2. I really like and appreciate your blog post.

  3. These are actually great ideas in concerning blogging.

  4. เบอร์มงคล says

    I like this website very much, Its a very nice office to read and incur information.

Leave A Reply

Your email address will not be published.