تعلیم دشمن ایجنڈے پرعمل پیراحکومت کے اقدامات سے یونیورسٹیاں بندہوسکتی ہیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کا ایجنڈا تعلیم دشمن ہے، حکومتی اقدامات سے اکثر یونیورسٹیوں کو بندش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ہائر ایجوکیشن کے فنڈز پر حملے کورونا وبا کے دنوں میں میڈیکل یونیورسٹیوں کیلئے برے نتائج سامنے لائیں گے۔ میڈیکل یونیورسٹیاں کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر جدوجہد کر رہی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کے فنڈز میں کمی کی جبکہ موجودہ بجٹ میں بھی اس میں اضافے سے انکار کیا۔ اس کے اقدام کے بعد یونیورسٹی ملازمین کی تنخواہوں میں کمی اور طلبہ کی فیسوں میں اضافہ ہوگا۔

Activity - Insert animated GIF to HTML

پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اقدامات کے بعد اکثر یونیورسٹیوں کو بندش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ عالمی وبا کے دنوں میں پی ٹی آئی کو اتنی غیرت نہیں آئی کہ وہ ٹیچنگ سپتالوں اور میڈیکل یونیورسٹیوں کو سپورٹ کرے۔

Comments are closed.