پی آئی اے کا یو اے ای کیلئے فضائی آپریشن بحال، سفر سے پہلے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

اسلام آباد: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا متحدہ عرب امارات کے لئے فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے، مسافر نو جولائی سے یو اے ای اور پاکستان کے درمیان پی آئی اے پر سفر کر سکیں گے۔

 پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کا یو اے ای کے لئے معطل فضائی آپریشن مکمل طور پر بحال کردیا گیا ہے، مسافر پی آئی اے کے ذریعہ پاکستان سے دبئی، شارجہ، ابوظہبی اور العین کےلئے سفر کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کورونا وباء کے دوران پی آئی اے متحدہ عرب امارات کے لئے یکطرفہ پروازیں چلا رہا تھا، جس کا مقصد یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانا تھا، تاہم نو جولائی سے قومی ایئر لائن کی پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ پروازوں کا سلسلہ شروع گا۔

Activity - Insert animated GIF to HTML

پاکستان سے یو اے ای جانے والے تمام مسافروں کو پرواز کی روانگی سے 48 گھنٹے پہلے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروانا لازم قرار دیا گیا ہے، اس ٹیسٹ کی منفی رپورٹ بورڈنگ کے وقت فضائی میزبانوں کو پیش کرنا ہوگی۔ متحدہ عرب امارات پہنچنے سے پہلے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھی پر کرنا لازم ہوگا۔

قومی ایئر لائن کے ترجمان  کے مطابق پی آئی اے کی متحدہ عرب امارات کے لئے ایئر ٹکٹس کی فروخت کا آغاز کر دیا گیا ہے جو پی آئی اے کے دفاتر، ویب سائٹ اور ٹریول ایجنٹس سے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

Comments are closed.