وزیراعظم عمران خان کا آٹا بحران سے نمٹنے کیلئے سرکاری گندم مارکیٹ میں لانے کا حکم

لوگوں کو سستا آٹا فراہم کریں، اکتوبر میں دیکھی جائے گی، ضرورت پڑی تو گندم درآمد کرلیں گے، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے متوقع آٹا بحران کے خطرے سے نمٹنے کیلئے سرکاری گندم فوری طور پر مارکیٹ میں لانے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ دنوں میں گندم کے متوقع بحران سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے سرکاری گوداموں میں پڑی گندم کو مارکیٹ میں لانے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے گندم بحران پر بیورکریسی کا مشورہ نظر انداز کر دیا۔ گندم کی پیدوار کم ہونے کی وجہ سے افسران نے سرکاری گندم اکتوبر میں مارکیٹ میں لانے کا مشورہ دیا تھا۔

Activity - Insert animated GIF to HTML

وزیراعظم عمران خان نے کا کہنا ہے کہ گندم فوری طور پر مارکیٹ لائیں اور سستے بازار اور پوائنٹس بنا کر لوگوں کو سستا آٹا فراہم کیا جائے، اکتوبر میں دیکھی جائے گی، اگر ضرورت پڑی تو صورتحال کے مطابق گندم درآمد کرلیں گے۔

Comments are closed.