حکومت مخالف اتحاد کو مضبوط کرنے کے لئے مولانا فضل الرحمان پھر میدان میں آ گئے

کراچی: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد کو مضبوط کرنے کے لئے ایک بار پھر میدان میں آ گئے۔

مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف زرداری اور  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس کراچی میں طویل ملاقات کی،جس میں سیاسی امور سمیت حکومت مخالف اتحاد کو مضبوط کرنے پر مشاورت کی گئی۔ انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے رہنماؤں سے بھی کراچی میں ملاقاتیں کیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کے سربراہ حکومتی اتحادی ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے بھی ٹیلیفون پر رابطہ کیا،چودھری شجاعت حسین نے مولانا فضل الرحمان  کو گجرات میں پر اپنی رہائشگاہ آنے کی دعوت دی، چودھری شجاعت اور مولانا کے درمیاں جلد اہم ملاقات متوقع ہے۔

Activity - Insert animated GIF to HTML

جب کہ ن لیگ رہنمائوں کے رہنماؤں سے بھی بات چیت کی ہے، اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں میں مولانا فضل الرحمان نے حکومت مخالف اتحاد کو مضبوط کرنے اور آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر مشاورت کی، جے یو آئی ذرائع کا کہنا اپوزیشن جماعتوں اورحکومتی اتحادیوں سے مشاورت مکمل ہونے کے بعد جلد آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی۔

Comments are closed.