ڈربی،قومی کرکٹرز نے سرفراز احمد کی امامت میں عیدالاضحٰی کی نماز ادا کی

مانیٹرنگ ڈیسک

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹوئٹر پر قومی کرکٹرز کی جانب سے نماز عید کی ادائیگی کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں۔تصاویر میں قومی کرکٹرز کو ہوٹل میں ہی نماز عید ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پی سی بی کے مطابق قومی کرکٹرز نے انگلینڈ کے شہر ڈربی کے ہوٹل میں نماز کی ادائیگی کی اور نماز کے بعد کرکٹرز نے مذکورہ ہوٹل میں ہی آرام کیا۔پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں قومی کرکٹرز کو نماز کے اجتماع کے موقع پرایک دوسرے سے عید ملتے اور سیلفی بنواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

قومی ٹیم اس وقت برطانیہ میں موجود ہے اور وہ رواں ماہ 5 اگست سے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا آغاز کرے گی، جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز بھی ہوں گے۔

Activity - Insert animated GIF to HTML

Leave A Reply

Your email address will not be published.