برٹش ائیرویز 14اگست سےبرطانیہ اورپاکستان کے درمیان فلائٹ آپریشن کو دوبارہ شروع کرے گی۔

مانیٹرنگ ڈیسک

اسلام آباد۔برٹش ایئر لائن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیاہےکہ وہ ہفتے میں تین بار لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ اور اسلام آباد ایئرپورٹ سے براہ راست پروازوں کا آغاز کرے گی،پہلی پرواز 14 اگست کو اسلام آباد میں لینڈ ہوگی اور اس کے عملے اور مسافروں کی حفاظت کے لیےاضافی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔

اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کے باعث مسافروں کا ماسک پہننا لازمی ہوگا اور انہیں پرواز کے دوران ہینڈ سینیائٹرز بھی فراہم کیا جائے گا جبکہ عملے کے اراکین دوران پرواز ماسک پہنیں گے جبکہ ہوائی اڈوں پر اضافی اقدامات بھی کیے گئے ہیں تاکہ مسافرمحفوظ رہیں۔

برٹش ایئرویز کی براہ راست پروازیں 10 سال کے وقفے کے بعد جون 2019 میں دوبارہ شروع ہوئی تھیں۔اس ایئرلائن کی پہلی پرواز 1976 میں اسلام آباد آئی تھی۔

Activity - Insert animated GIF to HTML

لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے پروازیں اتوار، منگل اور جمعرات کو چلائی جائیں گی، رات 8 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوں گی اور 4 بجکر 20 منٹ پر اسلام آباد پہنچیں گی۔اسلام آباد سے پروازیں پیر، بدھ اور جمعہ کو صبح 6 بجکر 15 منٹ پر روانہ ہوں گی اور دوپہر 3 بجے لندن پہنچیں گی۔

3 Comments
  1. ปั้มไลค์ says

    Like!! I blog quite often and I genuinely thank you for your information. The article has truly peaked my interest.

  2. Thanks so much for the blog post.

  3. SMS says

    Very good article! We are linking to this particularly great content on our site. Keep up the great writing.

Leave A Reply

Your email address will not be published.