شادی کے لئے ابھی بہت چھوٹی ہوں، عالیہ بھٹ

ممبئی: مشہور بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے خود کو 25 سال کی بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی شادی کے لیے وہ بہت چھوٹی ہیں۔

بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر کی شادی کے بعد میڈیا میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں تاہم عالیہ بھٹ کے حالیہ بیان نے ان کی رنبیر کے ساتھ شادی کی خبروں پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے۔

عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر لائیو چیٹ کے دوران مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے مختلف سوالوں کے جواب دئیے۔ تاہم ان سے جو سوال سب سے زیادہ پوچھا گیا وہ شادی کے حوالے سے تھا۔ عالیہ بھٹ کے چاہنے والے یہ جاننے کے لیے بے تاب تھے کہ وہ رنبیر کی دلہن کب بنیں گی؟ تاہم عالیہ نے جواب دیتے ہوئے کہا تمام لوگ مجھ سے شادی کے حوالے سے سوال کیوں پوچھ رہے ہیں۔ ابھی میں صرف 25 سال کی ہوں اور مجھے لگتا ہے شادی کے لیے ابھی بہت چھوٹی ہوں لہٰذا میری شادی میں ابھی بہت وقت ہے۔

Activity - Insert animated GIF to HTML

واضح رہے کہ میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ عالیہ بھٹ اوررنبیر کپور اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے تاہم دونوں اسٹارز کی حال ہی میں وائرل ہونے والی تصویر جس میں رنبیر عالیہ کو مکمل طور پر نظر انداز کیے ہوئے ہیں کچھ اور ہی کہانی بیان کررہی ہے۔

Comments are closed.