آزاد کشمیر کے شہر بھمبر میں محفل مشاعرہ کا انعقاد،نامور شعراء کی شرکت

وقار احمد بھمبرآزادکشمیر

بھمبر۔ بھمبر میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محبوب احمد کی میزبانی میں ادبی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ محفلِ مشاعرہ میں ملک کے معروف و مشہور شاعرمحترم عباس تابش نے خصوصی شرکت کی۔ سینئر وزیر آزادکشمیر محترم طارق فاروق نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی

اس موقع پر انھوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس محفل کے انعقاد سےاردو ادب کے حوالے سے فروغ ملے گا۔ ایسی ادبی محافل انعقاد ہونا چاہیے۔انھوں اس موقع پر منتظمین کو شاندار محفل مشاعرہ کے انعقادپر خراج تحسین پیش کیا۔

دیگر شعراء میں انجم سلیمی, سعید دوشی, احمد فرید, شکیل جاذب, پروفیسر امین طاھر, اعجاز کشمیری اور احمد عطاء نے اپنے کلام پیش کیے اور حاضرینِ محفل سے خوب داد وصول کی۔ محفل مشاعرہ کے اختتام پر شعراء محفل میں اعزازی شیلڈ بھی تقسیم کی گی. ضلع بھمبر میں ادبی محافل کا آغاز نیک شگون ہے اور نوجوانوں میں ادب کی ترویج کےلیے مثبت قدم ہے

Activity - Insert animated GIF to HTML

Leave A Reply

Your email address will not be published.