سلمان خان موڈی اداکار ہیں، عباس مستان

شارخ خان بہت عزت دینے والے اداکار ہیں، عباس مستان

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ڈائریکٹر جوڑی عباس مستان نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار سلمان خان ایک موڈی اداکار ہیں، وہ کام کے لیے کبھی شام کو بلا لیتے ہیں تو کبھی رات میں آنے کا کہتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں عباس مستان نے کہا کہ وہ موڈی ہے، بس کہتا ہے شام کو آؤ، رات کو آؤ، رات کو ملتے ہیں۔سلمان خان کے ساتھ ہمارا تعلق بہت خوشگوار اور دلچسپ نوعیت کا ہے۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے متعلق عباس مستان نے کہا کہ وہ بہت عزت دینے والے اداکار ہیں۔
عباس مستان کا کہنا تھا کہ جب بھی شاہ رُخ سے ملنے اسٹوڈیو یا گھر جاؤ تو باہر تک چھوڑنے آتے ہیں گاڑی کا دروازہ کھول کر ہمیں ہماری گاڑی میں بیٹھاتے ہیں۔

Comments are closed.