خواجہ سراء ماڈل واداکارہ رمل علی تحریک انصاف کا حصہ بن گئیں

تشدد کا شکار ہونے والی ٹرانس جینڈر ماڈل و اداکارہ رمل علی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔ رمل علی کو پاکستان تحریک انصاف ویلفیئر ونگ کی رکنیت دی گئی ہے۔ رمل علی کو ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کی رکنیت بھی دی گئی ہے۔

 اداکارہ کو دونوں اداروں میں صنفی تفریق کے لیے صدر کا معاون تعینات کیا گیا ہے۔ رمل علی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا حصہ بننا ان کے لیے باعث فخر ہے، اپنی کمیونٹی کے افراد کی بہتری کے ہر فورم پر آواز اٹھوں گی۔ رمل علی ’’سات دن محبت ان‘‘ اور ’’رہبرا‘‘ نامی فلموں میں کام کرچکی ہیں ۔

Comments are closed.