پی ٹی آئی حکومت کا انقلابی اقدام، تارکین وطن کیلئے جدید بینکنگ سہولت کا آغاز

جتنے وفادار ملک سے باہر بیٹھے پاکستانی ہیں ہیں اتنے تو شاید ملک میں بھی نہیں، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف حکومت نے تارکین وطن کا ایک اور دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے بینکنگ سہولیات فراہمی کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا افتتاح کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران سمندرپار پاکستانیوں کو بینکنگ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا افتتاح کیا، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کروڑوں نان ریذیڈنٹ پاکستانیوں کو فنڈ ٹرانسفرز، بلوں کی ادائیگی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے جدید بینکنگ سہولیات فراہم کرے گی۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نان ریذیڈنٹ پاکستانی بینک برانچ، سفارتخانہ یا قونصلیٹ جائے بغیر ڈیجیٹل اور آن لائن طریقے سے اکاؤنٹ کھول سکیں گے،روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کے کے لئے صرف 48 گھنٹے کا وقت لگے گا۔

Activity - Insert animated GIF to HTML

تحریک انصاف حکومت کے اس انقلابی اقدام کے ذریعے صارفین اپنا اکاؤنٹ کے لئے فارن کرنسی یا روپے یا دونوں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ان اکاؤنٹس میں فنڈز مکمل طور پر واپس منتقل ہو سکیں گے اور اس کے لئے کسی ریگولیٹری منظوری کی ضرورت نہیں ہو گی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بتانا چاہتا ہوں اوورسیز پاکستانی زیادہ محب وطن ہیں، اوورسیز پاکستانیوں نے جس طرح ہماری مدد کرنی تھی وہ نہیں ہوسکی، ہمارے ملک میں دوہری شہریت والے کو ایسا سمجھا جاتا ہے جیسے وہ کوئی غدار ہیں، حالانکہ جتنے وفادار ملک سے باہر بیٹھے پاکستانی ہیں ہیں اتنے تو شاید ملک میں بھی نہیں۔ بڑے منصوبوں میں تارکین وطن کی سرمایہ کاری یقینی بنائیں گے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ملکی ٹیکس کا آدھے سے زیادہ پیسہ قرضوں کی واپسی میں چلا جاتا ہے، قرضوں کی واپسی کیلئے دولت پیدا کرنی ہوگی، اوورسیز پاکستانی تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں ، تعمیرات کے شعبے کے فروغ سے دیگر صنعتوں کو بھی فروغ ملے گا۔

Comments are closed.