Browsing Category

تعلیم و صحت

پولیوویکسین پلانے سے انکارپر والدین کیخلاف کارروائی کی جائے، مراد علی شاہ

اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت پولیو کے خاتمے سے متعلق اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیو ویکسین سے انکار کرنیوالے والدین کیخلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔ انسداد پولیو کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیرصحت،وزیربلدیات،آئی جی سندھ اور دیگر افسران شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گڈاپ، گلشن، بن قاسم، لیاقت آباد اور دیگر علاقوں میں پولیو وائرس موجود ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس سال…

کامسیٹس یونیورسٹی کے اساتذہ نے امتحانات کا بائیکاٹ کر دیا

اسلام آباد: کامسیٹس یونیورسٹی کے اساتذہ نے امتحانات کا بائیکاٹ کر دیا۔ یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ پر تالے لگا دیئے گئے۔ طلبہ و طالبات کا قیمتی سال ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نےمعاملہ حل کرنےکیلئے کمیٹی قائم کردی۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت کامسیٹس یونیورسٹی میں انتظامی بحران پیدا ہو گیا۔ ساتوں کیمپسز میں فیکلٹی نے امتحانات کا بائیکاٹ کردیا۔ مین کیمپس کا مرکزی گیٹ تالے لگا کر بند کر دیا جس کے باعث 40 ہزار طلبہ کا مستقبل داؤ پر  لگ گیا ہے ، وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی نے ہڑتالی اساتذہ کے…

انسداد پولیو مہم میں سوا کروڑ بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی، بابربن عطا

اسلام آباد: پولیو کے خاتمے کے حوالے سے پروگرام کے فوکل پرسن بابر بن عطاء نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں کل سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے تحت سوا کروڑ بچوں کو ویکسن کے قطرے پلائے جائیں گے والدین جھوٹے پروپیگنڈے سے متاثر نہ ہوں اور بچوں کوقطرے پلائیں۔ فوکل پرسن بابر بن عطا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ  خصوصی پولیو مہم کا ہدف ایک کروڑ 25 لاکھ بچوں کو قطرے پلاناہے۔بنوں، کوئٹہ، لاہوراور راولپنڈی سمیت دوسرے شہروں میں پولیو مہم چلائی جارہی ہے۔ مہم کا مقصدان شہروں سے پولیو وائرس کاخاتمہ ہے. بابر بن عطا کا کہنا تھا کہ بنوں ڈویژن…

خون کی محفوظ منتقلی کیلئے ملک بھر میں 70 مراکز کام کر رہے ہیں، حسن عباس

اسلام آباد: خون عطیہ کرنے کے عالمی دن کے موقع پر محفوظ منتقلی خون پروگرام کے نیشنل کوآرڈی نیٹر پروفیسر حسن عباس نے خصوصی پیغام جاری کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ورلڈبلڈ ڈونر ڈے منانے کامقصد لوگوں کو خون عطیہ کرنے کی ترغیب دینا بھی ہے، یہ دن منانے کا مقصد خون عطیہ کرنے والوں کوخراج تحسین پیش کرنا ہے۔ پروفیسر حسن عباس کا کہنا ہے کہ محفوظ منتقلیِ خون پروگرام کے تحت ملک بھر میں 70 بلڈسینٹرز قائم کیے گئے، ریجنل بلڈ سینٹرز کے ذریعے عوام براہ راست مستفید ہو رہےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص خون کا عطیہ کر کے تین افراد کی زندگیاں بچا…

ملک میں پولیو کا نیا کیس سامنے آ گیا، مجموعی تعداد23 ہو گئی

اسلام آباد: ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، شانگلہ کے رہائشی ڈیڑھ سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد رواں رجسٹرڈ ہونے والے پولیو  کیسز کی تعداد 23 تک جا پہنچی۔ پاکستان میں انسداد پولیو کی مہمات اور حکومتی کوششوں کے باوجود پولیو ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ شانگلہ میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے، شانگلہ کی یونین کونسل نصرت خیل میں ڈیڑھ سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ایک اور بچے میں اس مرض کی تشخیص کے بعد رواں برس پولیو وائرس کے رجسٹر ہونے والے کیسز…

تعلیم اورصحت پی ٹی آئی کی بھی ترجیح نہ رہے، بجٹ میں نمایاں کمی

اسلام آباد: صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کا انتخابی نعرہ کے ساتھ حکومت میں آنے والی تحریک انصاف نے دونوں شعبوں کے بجٹ میں غیر معمولی کمی کردی ہے۔ تبدیلی سرکار کی جانب سے شعبہ تعلیم کے بجٹ میں 20 ارب سے زائد جب کہ شعبہ صحت کے بجٹ میں پونے 3 ارب روپے سے زائد کی کمی کی گئی ہے۔ تعلیم کے شعبے کیلئے گزشتہ مالی سال میں 97 ارب 42 کروڑ روپے رکھے گئے جس میں حکومت سنبھالتے کے بعد تحریک انصاف حکومت نے ترمیم شدہ بجٹ میں 26 کروڑ 50 لاکھ روپے کاکٹ لگایا۔ اب سال 2019-20 کے بجٹ میں شعبہ تعلیم کے لیے صرف 77 ارب 26 کروڑ 20 لاکھ روپے…

سابقہ کرپٹ حکومت نے سرکاری اسپتالوں کا بیڑہ غرق کیا، یاسمین راشد

لاہور: صوبائی دارالحکومت کے جنرل ہسپتال میں 30 بستروں پرمشتمل بچہ وارڈ یونٹ نمبر دو کا افتتاح کر دیا گیا ،وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدکہتی ہیں سابق کرپٹ حکومت نے صرف زبانی جمع خرچ سے کام لیا اور سرکاری ہسپتالوں کابیڑہ غرق کیا۔ وزیرصحت پنجاب نے جنرل اسپتال میں بچہ وارڈ یونٹ 2 کے علاوہ  پندرہ بستروں پرمشتمل پرائیویٹ رومز کا افتتاح بھی کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جنرل ہسپتال لاہور میں بچہ وارڈ، گائنی وارڈاورلیبرروم میں مریضوں کوسہولت دینے کیلئے ایک سوپچاس سے زائد بستر بڑھادیئے گئے ہیں۔ ساہیوال ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزٹیچنگ…

پنجاب میں مفت علاج کیلئے ٹیلی میڈیسن سروس شروع کرنے کی منظوری

راولپنڈی: پنجاب کے عوام کیلئے’ٹیلی میڈیسن سروس‘ شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی، اس سروس کے ذریعے غریب اور مستحق شہری اپنا مفت علاج کرا سکیں گے۔ اس سروس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے اپنا اور اپنے پیاروں کا علاج مرضی کے ڈاکٹر سے آن لائن علاج کرا سکیں گے۔ ماہر ڈاکٹرز معائنہ کے بعد مریض کو دوا تجویز کریں گے۔ ٹیلی میڈیسن سروس کا یہ آزمائشی منصوبہ رواں سال کے آغاز میں ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شریف میں شروع کیا گیا۔ان علاقوں میں منصوبے کی کامیابی کے بعد اس کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ راولپنڈی کے ’زچہ بچہ‘ اسپتال کی طرز…

آئندہ بجٹ میں سگریٹ اور کاربونیٹڈ درنکس پر ہیلتھ ٹیکس لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے سگریٹ اور کاربونیٹڈ ڈرنکس پر ہیلتھ ٹیکس  عائد کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ سگریٹ کے پیکٹ پر دس روپے اور کاربونیٹڈ ڈرنکس کی بوتل پر ایک روپے ہیلتھ ٹیکس وصول کیا جائےگا۔ وزیراعظم کے فوکل پرسن بابر بن عطا کہتے ہیں موت کے سوداگروں کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے 20 سگریٹ کے پیکٹ پر 10 روپے اور کاربونیٹڈ ڈرنکس کی 250 ملی لٹر والی بوتل پر ایک روپیہ ہیلتھ ٹیکس عائد کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ سگریٹ اور ڈرنکس پر ٹیکس سے حاصل ہونے والی رقم صحت کے شعبے کی ترقی پر خرچ کی جائے گی۔ آئندہ بجٹ…

نئی تعلیمی پالیسی جاری، پانچویں کا بورڈ امتحان ختم، مڈل کیلئے لازمی قرار

اسلام آباد: وفاقی وزرارت تعلیم نے نئی تعلیمی پالیسی 2019 کا اعلان کر دیا  جس کے تحت پانچویں جماعت کا بورڈ امتحان ختم جب کہ مڈل کیلئے بورڈ امتحان لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ وزارت تعلیم کے مطابق پہلی جماعت سے پانچویں تک فیل یا پاس کا تصور نہیں ہو گا، نویں جماعت کا بورڈ امتحان بھی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ آئندہ سال 2020 میں پنجم کا بورڈ امتحان نہیں ہو گا، بلکہ صرف مڈل کا بورڈ امتحان ہو گا، مڈل امتحان پاس کرنے والے طلباء وطالبات کو میٹرک طرز کی سند جاری کی جائے گی۔  سرکاری اسکولوں کے بچوں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سکولوں کے…